بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ خطے میں دہشت گرد اور جارح و قابض امریکی دشمن کے اڈوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی، نیوی اور فضائی فورسز کی طرف سے نصر-2 آپریشن کی نئی لہروں کا سلسلہ جاری ہے، اور اس کے جنگ-ابلاغیاتی شعبے نے اس موقع پر ایک نیا طرز عمل اپنا رکھا ہے: خطے کے ممالک کے عوام کے ساتھ گفتگو۔
اس تخاطب کے اس نئے ماڈل کے تحت، تباہ شدہ اہداف کی تباہی کے بارے میں اطلاع رسانی کے ساتھ خطے کے عوام کے نام دو اہم پیغامات بھی بھیج دیئے جاتے ہیں:
- پہلا پیغام، دوستی، تکریم اور محبت کا پیغام ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ "آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ مسلم، قابل احترام اور کریم عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم آپ کو دوست رکھتے ہیں۔"
- دوسرا پیغام، خطے عوام سے یہ اپیل ہے کہ "یہ دہشت گرد امریکی افواج آپ کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، انہیں اپنے ملک سے نکال باہر کریں۔"
یہ نیا طرز عمل اسلامی انقلاب کے ادب اور بیانئے کے عین مطابق ہے۔
رہبر کبیر حضرت امام سید روح اللہ موسوی خمینی اور رہبر شہید امام سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہما) اور رہبر رشید امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالیٰ) ہمیشہ عوام سے مخاطب ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ان کا پیغام مسلم اقوام سے ہی ہوتا ہے۔
جی ہاں! خطےکے ممالک کے وہی مستضعف، استعمار زدہ، مظلوم اور آمریت و استبدادیت کا شکار لوگ؛ وہی لوگ جو اپنے شہوت پرست اور مال و زر و اقتدار نیز استعماری طاقتوں کے کٹھ پتلی حکمرانوں کی آمریت اور مغربی دہشت گردوں کے قدموں تلے روندے گئے ہیں اور انہیں کم ہی کسی معاملے میں کسی نے مورد خطاب ٹہرایا ہے۔
بے شک ان مسلمان آبادیوں کی آگاہ سازی، ـ جو کسی استثنیٰ کے بغیر اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاتھوں اپنی اندرونی استبدادیت اور امریکی استکباریت کے پٹ جانے سے خوشنود ہیں ـ اگر اپنے تشخص کی طرف پلٹ جائیں، اپنی سلامتی اور دوسرے ـ بالخصوص پڑوسی مسلم بھائیوں کے ساتھ ـ پرامن بقائے باہمی کے اصول کی پاسداری میں اپنے کردار کا ادراک کر لیں اور اپنے شکم پرست حکمرانوں پر امریکی دہشت گردوں کی کاروائیاں محدود کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں، تو یہ اس خطے سے اسلام اور مسلمانوں کے ازلی دشمن 'امریکہ' کے انخلاء میں بہت مؤثر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: حجت اللہ عبدالملکی
ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ